ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں لاری ایک شخص پر چڑھ گئی؛ موقع پر موت

یلاپور میں لاری ایک شخص پر چڑھ گئی؛ موقع پر موت

Thu, 12 Jul 2018 22:07:13    S.O. News Service

کاروار12/جولائی (ایس او نیوز)  ایک ٹرک کا پچھلا پہیہ ایک شخص کے سر پر چڑھ جانے کے نتیجے میں متعلقہ شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور اس کا سر بہت بری طرح  پھٹ کر سڑک پر بکھر گیا۔ حادثہ ضلع اُتر کنڑا کے یلاپور میں جمعرات کو  پیش آیا ہے۔

مرنے والے کی شناخت  رامنّا ہنومنتپا (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو یلاپور تعلقہ کے اُمچّگی سونکدا گُنڈی کا رہنے والا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رامنّا سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ  پاس کھڑی ہوئی ٹرک  ریورس لینے کے دوران رامنّا پر ہی چڑھ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرک کا پچھلا پہیہ رامنا کے سر پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے وہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: